مزید دیکھیں

مقبول

پاکستان میں ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا

پاکستان میں ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا. ...

پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ...

جعلی خاکوں سے جھوٹی کہانی گھڑنے کی مودی سرکار کی سازش بے نقاب

مودی سرکار کی جانب سے پہلگام ڈرامہ فلاپ ہوگیا،...

شفاعت علی کو کیوں لگتا تھا منی بیک گارنٹی کبھی نہیں بنے گی ؟

معروف ممکری آرٹسٹ سید شفاعت علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے جب منی بیک گارنٹی میں ٹرمپ کا کردار آفر کیا گیا تو فیصل قریشی نے اسی میٹنگ میں بتایا کہ فلم میں بہت سارے آرٹسٹ ہیں تو میں نے جب سنا کہ اتنی بڑی سٹار کاسٹ ہے تو مجھے لگا کہ یہ فلم تو کبھی نہیں بننے والی. مجھے جب فلم میں کردار آفر کیا گیا تو ایک سال کی تاخیر کے ساتھ یہ شروع ہوئی تو اس دوران مجھے لگا کہ فلم نہیں بنے گی اتنی بڑی سٹار کاسٹ ہے لیکن ایک سال کے بعد فیصل قریشی کی مجھے کال آئی اور انہوں نے کہا کہ آجائو اب بس شوٹنگ شروع ہو گئی ہے. جب میں

ٹرمپ کا حلیہ بنا کر سیٹ پر پہنچا تو دیکھا میرے ایک طرف وسیم اکرم اور ایک طرف فواد خان تھا ، میرے تو ان کودیکھ کر چھکے چھوٹ گئے. میں فواد خان کی ایکٹنگ دیکھی تو پریشان ہو گیا کہ بھئی یہ تو سب کو کھا جائیگا اور بہترین اداکاری کررہا ہے تو مجھے تو پھر ٹرمپ کے کردار کو پہلے سے بھی زیادہ سنجیدگی سے لینا پڑا . ٹرمپ کا کردار کرنے سے پہلے میں بہت زیادہ پریشر میں تھا سیٹ پر جا کر اداکاروں کی اداکاری دیکھ کر مزید پریشر میں آگیا . لیکن میں نے کر لیا اور لوگوں نے پسند بھی کیا جس کے لئے میں ان کا شکر گزار ہوں.