پشاور: خیبرپختونخواہ کے قبائلی علاقے خیبر کے حلقے سے کامیاب ہونے والے امیدوار نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق قبائلی علاقے کے حلقہ پی کے 107 ضلع خیبر سے کامیاب ہونے والے محمّد شفیق آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔
محمد شفیق آفریدی نے عمران خان اور حکومت کی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے شامل ہونے والے آزاد امیدوار کو پارٹی مفلر پہنایا ۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے پارٹی مفلر پہنایا ،یاد رہے کہ فاٹا کے اکثر آزاد ذہنی طور پر عمران خان کے ویژن سے اتفاق کرتے ہیں