اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا ہے کہ گوگل پر میری عمر زیادہ لکھی ہوئی ہے حالانکہ میری اس وقت عمر 52 سال ہے، میں چھوٹی عمر میں بھی بڑی لگتی تھی ، محض 18 سال کی عمر میں 1989 میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا، لیکن مجھے ہمیشہ ہی گلہ رہا ہے کہ مجھے میری عمر سے بڑے کردار دئیے گئے ، مجھے میری عمر سے بڑا دکھایا گیا، مجھے یہ دیکھ کر بہت غصہ آتا تھا لیکن میں کچھ نہیں کر سکتی تھی ، جو کام مل رہا تھا وہ کرتی تھی. شگفتہ اعجاز نے کہا کہ میری خوش قسمتی یہ رہی کہ مجھے جیسے ہی بھی کردار ملے ان میں پذیرائی ملتی رہی.
انہوں نے کہا کہ میں 18 سال کی عمر میں 25 سال کی لگتی تھی ، ”میں نے پی ٹی وی کے شاہکار ڈراموں میں کام کیا” اور اپنے دور کے بہترین فنکاروں کے برابر کام ملتا رہا. انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک پر وڈیوز بنانا میرا شوق ہے، میں بامعنی وڈیوز بناتی ہوں. جنہیں یقینا شائقین کی جانب سے خاصی پذیرائی ملتی ہے. یاد رہے کہ شگفتہ اعجاز ایک ایسی اداکارہ ہیں جنہوں نے ہمیشہ بامقصد کام کیا ان کا پی ٹی وی کے دور کا کام آج بھی شائقین کو یاد ہے.