اداکارہ شگفتہ اعجاز کی والدہ کے انتقال پر شوبز فنکاروں کا اظہار افسوس

0
140

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ورسٹائل اور سینئیراداکارہ شگفتہ اعجاز کی والدہ انتقال کرگئیں۔

باغی ٹی وی : پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اور لیجنڈری اداکارہ شگفتہ اعجازکی والدہ علالت کے باعث انتقال کرگئی ہیں-

شگفتہ اعجازنے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کی تصویر شئیر کرتے ہوئےاس حوالے سے لکھا کہ میری مضبوط اورحوصلہ مند ماں اس دنیا میں نہیں رہیں۔ آپ کے ساتھ میری روح بھی آج مرگئی۔

ذرائع کے مطابق طویل العمری کے باعث شگفتہ اعجاز کی والدہ کو متعدد طبی مسائل لا حق تھے، تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے ان کی بیماریوں میں اضافہ ہوگیا تھا-

اداکارہ نے اس سے قبل بھی اسپتال سے والدہ کے ساتھ ایک تصویر شیئرکی تھی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’ماں راضی توسب راضی‘

شگفتہ اعجاز کی والدہ کی وفات پر مداحوں اور شوبز ستاروں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے-

سینئر اداکارہ صباء فیصل نے لکھا کہ اللہ تعالی آپ کی والدہ کی مغفرت فرمائے آمین جبکہ اداکار جنید خان نے بھی افسوس کا اظہار کیا-

خیال رہے کہ شگفتہ اعجاز کی والدہ گزشتہ چند ماہ سے کافی علیل تھیں اور انہیں متعدد بار ہسپتال بھی منتقل کیا گیا اداکارہ والدہ کی ہسپتال میں علاج کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتی رہتی تھیں، تاہم انہوں نے کبھی کھل کر والدہ کی بیماری سے متعلق کوئی معلومات نہیں دی تھی۔

Leave a reply