حکومتی اداروں کی کارکردگی جانچنے کے لیے شاہ عبداللہ نے کمال طریقہ اپنا لیا

اردن : حکومتی کارکردگی جانچنے اور جاننے کے لیے اردن کے بادشاہ عبداللہ دوئم نے ایک انوکھا طریقہ اختیار کرکے سب کو حیران کردیا

اردن کے ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ عبداللہ نے غریب شہری کا روپ دھار کر محکمہ لینڈ اینڈ سروے کا دورہ کیا اور وہاں پر عملے کی کارکردی کا قریب سے جائزہ لیا۔

شاہ عبداللہ کی طرف سے اس دوران سرکاری اداروں کی کارکردگی جانچنے کے دوران کسی اردنی شہری نے تصویر کھینچ کر انٹرنیٹ پر ڈال دی، جو وائرل ہوگئی۔

اس سے پہلے شاہ عبداللہ ملک کے اندر ٹرانسپورٹ کا جائزہ لینے کی خاطر عام شہری بن کر ٹیکسیوں میں سفر بھی کرچکے ہیں۔ویسے بھی اس سے قبل بھی شاہ عبداللہ کی جانب سے بھیس بدل کر خفیہ دوروں کے ڈر سے حکومتی اداروں میں ہمیشہ سے کھلبلی مچتی رہتی ہے۔

اردنی عوام بھی جانتے ہیں اور اردنی ذرائع ابلاغ بھی سمجھتے ہیں‌کہ شاہ عبداللہ کا عوام کے حال احوال اور اداروں کی کارکردگی جاننے کیلئے خفیہ دورے کرنا کوئی نئی بات نہیں۔ اس سے قبل انہوں نے سال 2009 میں عام شہری کا روپ دھار کر طبی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا تھا

Comments are closed.