لاہور:خدیجہ صدیقی پرقاتلانہ حملہ کرنے والا شاہ حسین جیل سے رہا:خدیجہ صدیقی پرخوف کی فضا،اطلاعات کے مطابق طالبہ کو خنجر مار کر زخمی کرنے والا مجرم شاہ حسین سزا مکمل ہونے پر جیل سے رہا
قانون کے طالب علم شاہ حسین کے خلاف کلاس فیلوخدیجہ صدیقی پر3مئی 2016 کو حملے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق خدیجہ اپنی چھوٹی بہن کو شملہ پہاڑی کے قریب اسکول سے لینے گئی، ڈیوس روڈ پر شاہ حسین نے اس پرچھریوں سے حملہ کر دیا اور 23 وار کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔
ٹرائل مکمل ہونے پر شاہ حسین کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے29جولائی2017 کو 7 سال قید کی سزا سنائی۔
اپیل میں سیشن عدالت نے شاہ حسین کی سزا2 سال کم کرکے 5 سال کر دی جبکہ جون2018 میں لاہور ہائیکورٹ نے سزا ختم کر کے شاہ حسین کو بری کر دیا
مگرپھر جنوری2019 میں سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا بریت کا حکم ختم کرکے اس کی5سال قیدکی سزا بحال کر دی۔
سزا مکمل ہونے پر شاہ حسین کو لاہور کی جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔
دوسری طرف خدیجہ صدیقی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وہ اس ظالم کے آزاد ہونے سے سخت خوف زدہ ہیں ، خدیجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت اس کوسیکورٹی فراہم کرے








