ننکانہ صاحب باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علاقہ تھانہ سٹی شاہکوٹ بمقام بسم اللہ گلشن کالونی شاہکوٹ میں چارلرزہ خیز قتل،
تفصیلات کے مطابق شکیل اکرم جو کہ سرکاری ملازم تھا موجودہ کسی فیکٹری میں ملازمت کرتا ہے نے چھریوں کے وار کرکے اپنی والدہ کنیز فاطمہ، بیوی شبانہ بی بی، بھابھی زنیرہ بی بی اور ہمشیرہ فائزہ اکرم کو قتل کر کے فرار ہو گیا،
وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک، DSP سرکل سانگلہ عاطف معراج موقع پر پہنچ گئے، ڈی پی او ننکانہ نے کہا ہے کہ ڈی ایس پی سرکل سانگلہ کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے CIA اور تھانہ کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں، ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے تقاضوں کو میرٹ پر یقینی بناتے ہوئے قرار واقعی سز دلوائی جائیگی۔