اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مظفر آباد میں عید کی نماز ادا کرنے کے بعد کشمیر ریلی سے خطاب کریں گے.
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی عید کی نماز مظفر آباد میں ادا کریں گے جبکہ کشمیر ریلی سے خطاب بھی کریں گے. عید کے روز کشمیر ریلی عید گاہ سے آزادی چوک تک نکالی جائے گی. وزیر خارجہ کشمیری مہاجرین سے اہم ملاقات بھی کریں گے. دوسری جانب شاہ محمود قریشی کی حریت رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی ہوں گی. دوسری جانب شاہ محمود قریشی کی وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات بھی ہوئی ہے جس میں وزیرخارجہ نے کپتان کو دورہ چین کے حوالے سے آگاہ کیا.
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل آٹھ روز سے کرفیو نافذ ہے کشمیر میں صورتحال کشیدہ ہونے کے بعد وزیر خارجہ نے عید مظفر آباد میں منانے کا اعلان کیا ہے.