شاہ محمود قریشی کا قطری ہم منصب سے رابطہ

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ،شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے امیر قطر کے لئے نیک خواپشات کا پیغام پہنچایا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمور قریشی نے قطرکےڈپٹی وزیراعظم اوروزیرخارجہ سےٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، گفتگو میں دوطرفہ تعلقات،خطے کی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا،شاہ محمود قریشی نے اےسی ڈی منسٹیریل کانفرنس کےکامیاب انعقادپرقطری ہم منصب کومبارکباد دی، قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر میں مقیم پاکستانیوں کا قطر کی تعمیر و ترقی میں اہم اور قابل تحسین کردار ہے.پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے

Comments are closed.