نیویارک : کپتان کی ہدایت پرشاہ محمود کی عالمی رہنماوں سےفلسطین کی بگڑتی صورتحال پرملاقاتیں تبادلہ خیال ،اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی و غیرقانونی اسرائیلی آبادکاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ فلسطینیوں پر صیہونی جارحیت کا خاتمہ کرائے۔
ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کویتی ہم منصب ڈاکٹر احمد نصرال محمد الصباح سے ملاقات کے دوران کیا، اس دوران دونوں وزرائے خارجہ کے مابین فلسطین کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے فلسطین میں کشیدگی میں کمی کےلیے کویت کی مؤثر کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں پر مظالم سے مسلم امہ حالت اضطراب میں ہے، پاکستان عبادت میں مشغول فلسطینیوں پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس عالمی برادری کےلیے واضح پیغام ہے کہ فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ کرانا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے