شاہ محمود قریشی نے کی کشمیر کے مسئلے بارے اہم بات

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ آج کوئی کشمیری رہنمابھارتی مؤقف کی حمایت نہیں کررہا،وزیراعظم نےاقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیرکوبہتراندازمیں اجاگرکیا،سری لنکن صدر،وزیراعظم اوروزیرخارجہ کوکشمیرسےمتعلق بریف کیا،
مسئلہ کشمیرپرکوئی ابہام یاکمزوری نہیں ہے،5اگست کےبھارتی اقدام پرپارلیمنٹ نےمتفقہ جواب دیا،بھارتی اقدام کوحکومت اوراپوزیشن نےمتفقہ طورپراجاگرکیا.کشمیرکامسئلہ72سال سےزیربحث رہاہے،نہرونےجووعدےکیےبھارت نےاس کی خلاف ورزی کی،1965کے بعدپہلی بارسیکیورٹی کونسل میں مسئلہ کشمیرزیربحث آیا،بھارت نےسیکیورٹی کونسل میں بحث رکوانےکی پوری کوشش کی،یورپی یونین میں بھی مسئلہ کشمیرپربات ہوئی، بھارت کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا.

Shares: