مشرق وسطیٰ کشیدگی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا چار اہم ممالک کے دورے کا اعلان

0
40

اسلام آباد:مشرق وسطیٰ کشیدگی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا چار اہم ممالک کے دورے کا اعلان،اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کو کم یا ختم کرنے کے لیے جلد ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور امریکا کے دورے کروں گا۔

گوشواروں میں تضاد،بلاول بھٹوالیکشن کمیشن طلب، کہیں نااہل تو نہیں کردیا جائے گا،بحث…

نجی ٹی وی کے پروگرام کے میزبان ارشد شریف کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کرے، وزیراعظم نےخواہش کا اظہارکیا، اب کشیدگی کم کرنےکے لیے قدم اٹھاؤں گا اور مختلف ممالک کے دورے کروں گا۔

فون کا غیرمناسب استعمال ،رشتہ دارہی جان کا دشمن بن گیا

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میری مختلف ممالک کے حکام سے گفتگو ہوئی اور سب نے کشیدگی کم کرنے پر زور دیا کیونکہ یہ خطہ مزید کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا، ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور امریکا کے دورے کروں گا۔

بہت زیادہ خوبیوں کاحامل دنیا کا پہلا 5 جی پرسنل کمپیوٹر متعارف کرا دیاگیا،

اُن کا کہنا تھا کہ امریکی صدرکے گزشتہ روز دیے جانے والے بیان سےمثبت اشارےملےہیں، ایران کی جانب سےبھی کشیدگی کم کرنےکےاشارےملےہیں، دونوں ممالک کے خراب تعلقات اور جنگی ماحول خطے سمیت پوری دنیا کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

Leave a reply