مظفر آباد: ہمت ہے تو مودی سرینگر میں کشمیریوں سے خطاب کر کے دکھائے۔مظفر آباد میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئےشاہ محمود قریشی نے کہا کہ مودی تم نے کشمیریوں کو پابند سلاسل کر دیا ہے جبکہ آزاد کشمیرمیں کوئی سیاسی قیدی نہیں ہے۔

مظفر آباد میں کشمیریوں سے اظہار ہمدردی کے جلسے کے دوران شاہ محمود قریشی نے نریندر مودی سے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو پابند سلاسل کیا ہے ؟ دنیا یہ سوال کرتی ہے کہ کشمیریوں کو کیوں اپنا مؤقف پیش کرنے نہیں دیا جا رہا۔

شاہ محمود قریشی نے مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی یاد رکھ آزاد کشمیر میں ٹی وی چل رہے ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر میں نہیں۔ آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس چل رہی ہے لیکن مقبوضہ کشمیر میں کیوں بند ہے ؟ آزاد کشمیر کے لوگ آزادی سے نقل و حرکت کر رہے ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر میں آزاد سلب ہے۔

Shares: