کشمیرپرپاکستان اورایران کا ایک موقف ہے ، شاہ محمود قریشی

0
29

اسلام آباد: کشمیر پر پاکستان اور ایران کا موقف ایک ہے اورکشمیرسےمتعلق ایران کےرہبرکےموقف پروزیراعظم نےشکریہ اداکیا،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کے دورہ ایران پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورایران دو برادر اسلامی ملک ہیں ان کے بہت سے مفادات سانجھے ہیں‌

پولیس آفیسر وحشی گجر، بیٹے بھی باپ کے نقش قدم پر ، پھر کیا ہوا، ضرور جانیئے

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی قیادت نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے، دونوں ملکوں‌ کے سربراہان نے ملکر باہمی معاملات حل کرنے پر زوردیا ہے، شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایرانی قیادت نے پاکستان کے کشمیرپر موقف کو سراہا ہے اور پسند بھی کیا ہے

ان للہ وانا الیہ راجعون ، ڈینگی کی متاثرہ خاتون فوت ہوگئی، بچے یتم ہوگئے

اسلام آباد سے ذرائع کےمطابق وزیرخارجہ نے عمران خان کے دورہ ایران کے حوالے سےوضاحت کرتے ہوئے کہاہےکہ اس دورے کےدوران سی پیک پر کسی قسم کی کوئی بات نہیں‌ہوئی ، شاہ محمود قریشی نے یہ بھی بتایا کہ دورہ ایران کے دوران وزیراعظم نے ایرانی قیادت کو حقائق بتاتے ہوئے کہا کہ یہ بات یاد رکھ لیں کہ خطہ مزیدکسی کشیدگی کامتحمل نہیں ہوسکتا،

14-اکتوبر1092یوم وفات نظام الملک طوسی—-از— تاریخ کے سنہری اوراق سے

ایران اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کے عمل کے حوالےسے قریشی کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کی قیادت نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور یہ دونوں ملک سمجھتے ہیں‌کہ وزیراعظم پاکستان اس اہل ہیں کہ وہ دو برادر اسلامی ملکوں کے باہمی اختلافات حل کراسکیں ، وزیرخارجہ نے مزید کہاکہ وزیراعظم کل سعودی عرب جارہے ہیں اور بہت جلد دونوں‌برادر اسلامی ملکوں کے درمیان مفاہمت کی خوشخبری بھی دیں گے

Leave a reply