اسلام آباد:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کرسمس کے تہوار پر مسیحی برادری کو مبارکباد،اطلاعات کے مطابق عیسائی کمیونٹی کے مذہبی تہوارکی خوشیوں کودوبالا کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے عزیز ہم وطنوں کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے
ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی ہماری جتنی مسیحی برادری ہے اور ان کی فیمیلز ہیں ان کو کرسمَس کے تہوار پر مبارکباد دیتا ہوں اور ان کی خوشیوں میں برابر کا شریک ہوں ،ہمارے ملک میں مختلف طبقات اور مذاہب کے مابین جو ہم آہنگی ہے وہ انتہائی خوش آئند ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ برقرار رہے
شاہ محمود قریشی نے مزید کہاکہ میں اعتراف کرنا چاہتا ہوں کہ ہماری مسیحی برادری انتہائی ذمہ دار ہے اور انہوں نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں ایک مثبت کردار ادا کیا ہےتعلیم اور صحت کے شعبے میں ان کی نمایاں خدمات ہیں ،پاکستان کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہاں مختلف مذاہب کے لوگ یہاں رہتے ہیں مختلف زبانیں بولنے والے یہاں رہتے ہیں اور اسی Diversity میں ہماری طاقت ہے اور یہی ہماری خوبصورتی ہے
ہم نے ایک گلدستے کے مانند ایک دوسرے کو خود میں سمویا ہوا ہےمیری خواہش ہے کہ آج ہم جن جذبات کا اظہار کر رہے ہیں اور جو خوشیاں آپس میں بانٹ رہے ہیں وہ ہمیشہ زندہ رہیں اور اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہم سب ملکر کوشاں رہیں،مسیحی برادری کو کرسمَس اور نئے سال کی مبارک باد پیش کرتا ہوں