وزیر خارجہ کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے گفتگو ، کشمیر اور کشمیریوں کا مقدمہ پیش کیا
اسلام آباد :پاکستان نے کشمیر اور اہل کشمیر کی آزادی کے لیے کوششیںتیز سے تیز کردی ہیں اسی سلسلے میںوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔
باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اور انتونیو گوئتریس کے مابین مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں ،یکطرفہ اقدامات کے بعد خطے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو بتایا کہ بھارت نے گزشتہ 20 روز سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن کر رکھا ہے ،ذرائع مواصلات پر پابندی عائد ہے ، بھارتی یکطرفہ اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں ۔اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے لوگوں کو بھارتی بربریت سے بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔
باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو بتایا کہ بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جو رپورٹس سامنے رہی ہیں وہ انتہائی تشویشناک ہیں ،مقبوضہ وادی میں انسانی جان بچانے والی ادویات اور خوراک کی شدید قلت ہے ، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ وہ اس تشویشناک صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اقوام متحدہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔