بھارتی غیرقانونی اقدام کوپاکستان مسترد کرتا ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

0
32

اسلام آباد: بھارتی غیرقانونی اقدام کوپاکستان مسترد کرتا ہے،دنیا نے بھارت کے مؤقف کو قبول نہیں کیا جبکہ بھارتی غیرقانونی اقدام کو حکومت اوراپوزیشن نے مسترد کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 2 مہینے کشمیر کا مسئلہ دنیا میں اجاگر کیا گیا اپوزیشن نے توجہ کشمیر سے ہٹائی، جو اپوزیشن نے پچھلے دو ماہ میں کیا ہم درگزر کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر پر اپوزیشن کی تجاویز کا خیرمقدم کریں گے۔

بال بن گئے وبال جان ، بال رنگنے سے چھاتی کے سرطان کا خطرہ

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی دعوے زمینی حقائق کے برعکس ہیں، ترک صدر اور ملائیشین وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اجاگر کیا، فرانس کی پارلیمان میں بھی مسئلہ کشمیر زیر بحث آیا۔ مسئلہ کشمیر کسی سیاسی جماعت کا نہیں پورے پاکستان کا ایشو ہے، مشترکہ پارلیمانی آواز حکومت کا موقف مضبوط کرتی ہے، مسئلہ کشمیر پر اپوزیشن کی تجاویز کا خیرمقدم کریں گے

پاکستانیوں کے لیے امریکی سفارتخانے کی طرف سے ویزا کی فراہمی،700 روپے میں‌…

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5 اگست کے بھارتی اقدام پر پارلیمنٹ نے متفقہ جواب دیا، مسئلہ کشمیر پر کوئی ابہام، تقسیم یا کمزوری نہیں ہے، مسئلہ کشمیر 72 سال سے زیر بحث ہے، بھارت اقوام متحدہ میں اپنے وعدے سے منحرف ہوا ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ دنیا مسئلہ کشمیر کو متنازع معاملہ سمجھتی ہے، بھارت کوششوں کے باوجود عالمی رائے اپنے حق میں کرنے میں ناکام رہا، امریکی کانگریس نے بھارتی اقدام کو زیر بحث لانے کے لیے قرارداد منظور کی۔

پیرسے جمعرات،پروگرام”کھراسچ”میزبان مبشرلقمان،

Leave a reply