شاہ محمود قریشی امریکہ میں سرگرم عمل:کپتان کی ہدایت پرعالمی شخصیات سے ملاقاتیں

نیویارک :شاہ محمود قریشی امریکہ میں سرگرم عمل:کپتان کی ہدایت پرعالمی شخصیات سے ملاقاتیں ،اطلاعات کے مطابق نیویارک میں جنرل اسمبلی کی مصروفیات کے دوران وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد اور افغانستان کے سابق وزیر خارجہ زلمے رسول کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کرکے کپتان کا اہم پیغام بھی پہنچا دیا ہے

ذرائع کےمطابق نیویارک میں اس اہم دورے کے دوران ملاقات فلسطین کی صورتحال اور جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کرنے کے لیے شاہ محمود قریشی بہت سرگرم دکھائی دے رہے ہیں‌

اس دوران ذرائع کے مطابق دونوں شخصیات نے فلسطینیوں پر جاری مظالم کے خلاف بھرپور آواز بلند کرنے اور قیام امن کیلئے سنجیدہ کوششوں پر وزیر خارجہ کی پذیرائی کی

وزیر خارجہ نے دونوں شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، اس مشکل وقت میں مسلم امہ کی طرف سے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت پر زور دیا، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدارت کے حوالے سے دونوں امیدواروں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

Comments are closed.