افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال :شاہ محمود قریشی اہم مشن پرتاجکستان سے ازبکستان پہنچ گئے

0
41

تاشقند :شاہ محمود قریشی اہم مشن پرتاجکستان سے ازبکستان پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اپنے چار ملکی دورے کے دوسرے مرحلے میں ازبکستان پہنچ گئے، اس سے پہلے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی تاجکستان بھی گئے تھے جہاں اہم مشاورت ہوئی

تاشقند بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ازبکستان کے نائب وزیر خارجہ فرقت صدیکوف، ازبکستان میں پاکستان کے سفیر سید علی اسد گیلانی اور سفارتخانے کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا

ازبک وزیر خارجہ عبدالعزیز کامیلوف نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا، اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ کے مابین تہنیتی جملوں کا تبادلہ خیال کیا ، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وزیر خارجہ ازبکستان کے مابین ملاقات ہوچکی ہے

 

اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کیا گیا

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چار ملکی دورے پر ہیں ان ملاقاتوں میں پاکستان اور ازبکستان کے مابین دو طرفہ تعلقات ،باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا

شاہ محمود قریشی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ازبک وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ کے اس دورے کو بروقت اور خصوصی اہمیت کا حامل قرار دیا

وزیر خارجہ کا یہ دورہ افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے علاقائی ممالک کے ساتھ مل کر متفقہ اور مربوط لائحہ عمل اپنانے کی عملی کوششوں کا حصہ ہے

Leave a reply