وزیر خارجہ کی زیر صدارت کشمیر سیل کا اجلاس، سیاسی و عسکری حکام میں کیا ہوئی بات چیت؟ اہم خبر

0
53

وزیرخارجہ کی زیرصدارت "کشمیر سیل” کا چوتھا اجلاس ہوا ہے جس میں‌ وزیراعظم آزادکشمیر، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اورکشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخرامام شریک ہوئے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں سول وعسکری حکام اور وزارت خارجہ کےسینئرافسران شریک ہوئے، اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کے دورہ امریکا میں ہونے والی سرگرمیوں سے آگاہ کیا، انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے 120سربراہان مملکت اورتنظیموں سے رابطے کیے، اسی طرح وزیراعظم نے بھارتی بیانیے کو بے نقاب کیا، عمران خان نے جس طرح کشمیریوں کامقدمہ پیش کیا وہ اپنی مثال آپ ہے،

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آج بھارت کےسفاکانہ طرزعمل کیخلاف دنیابھرسےآوازیں اٹھ رہی ہیں، اوآئی سی رابطہ گروپ کامقبوضہ کشمیرپرمشترکہ اعلامیہ خوش آئندہے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی،اخلاقی حمایت جاری رکھےگا،

Leave a reply