شاہ محمود قریشی کا نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم ونسٹن پیٹر سے ٹیلی فونک رابطہ

0
32

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم ونسٹن پیٹر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر اور خطے میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
شاہ محمود قریشی کا کویتی نائب وزیر اعظم سے رابطہ، کشمیر کیلئے حمایت پر شکریہ ادا کیا
وزیرخارجہ نے نائب وزیراعظم کو بتایا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی۔ 5اگست کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی۔ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے ۔

قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے لوگوں کو مسلسل کرفیو کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بھارت نے مقبوضہ وادی میں ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہم ساری صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کشمیری کمیونٹی کی طرف سے آگاہی حاصل ہو رہی ہے۔

Leave a reply