شاہ محمود قریشی نے اچانک کس ملک جانے کا اعلان کر دیا؟ بھارت میں کھلبلی

0
64

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے پانچ بڑے اہم فیصلے کیے ہیں، مشترکہ اجلاس کا مقصد یک جہتی کا پیغام دینا ہے، نہتے ، مظلوم کشمیری عوام کو پیغام دینا ہے کل بھی ان کے ساتھ تھے آج بھی ہیں، مودی مقبوضہ وادی سےکرفیواٹھائے،پھردنیا دیکھے گی وہاں کیا ہوتا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہاکہ او آئی سی سیکریٹری جنرل سے رابطہ کیا انہوں نے لیٹر جاری کیا ، 31 جولائی کو دفتر خارجہ میں کشمیر کمیٹی کو تحفظات سے آگاہ کیا تھا، یورپی یونین کو تین اگست کو مراسلہ بھیج دیا تھا، یکم اگست کو اپنےتحفظات اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کومراسلےکی صورت بھیجے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو مداخلت کرنے اور کردار ادا کرنے کو کہا تھا، یہ مراسلہ سیکیورٹی کونسل کے ہر ممبر میں تقسیم کرنے کا بھی کہا تھا، اقوام متحدہ کو پاکستان نے یکم اگست کو بروقت یہ مراسلہ بھیج دیا تھا ،

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ امیت شاہ آر ایس ایس کا نمایندہ ہے، راجیہ سبھا میں ضمنی ایجنڈے کے طور پر چوری چھپے یہ اقدام کیا گیا، عالمی انسانی حقوق کے اداروں کو آج کردار ادا کرنا چاہیے، نہتے کشمیریوں پر پہلی بار کلسٹر بم برسائے جا رہے ہیں، پارلیمان کی متفقہ قرارداد کی صورت میں اتحاد اور یک جہتی کا پیغام ہوگا، اقوام عالم کو کلسٹر بموں پر خاموش نہیں رہنا چاہیے، مودی نےمسئلہ کشمیرپہلے سے زیادہ اپنے اوردنیا کے لیے پیچیدہ کردیا ہے، پانچ اگست کےبھارتی اقدامات کی مذمت اورمسترد کرتے ہیں،

Leave a reply