ماسکو : شاہ محمود قریشی کی روسی ہم منصب وزیرخارجہ سیرگی لاوروف سے اہم ملاقات ،اطلاعات کے مطابق ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) وزرائے خارجہ کی کونسل کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے روسی فیڈریشن کے وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔
دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ، بشمول کوویڈ ۔19 کی صورتحال ، دوطرفہ تعاون کے امکانات ، علاقائی امور اور کثیرالجہتی شعبے میں تعاون سمیت کئی اہم منصوبوں میں دونوں ملکوں کی مشاورت ہوتی ہے۔ انہوں نے توانائی کے شعبے سمیت تجارت اور معاشی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ لاوروف نے رواں ماہ کے آخر میں روس میں ہونے والی آئندہ کاوکاز فوجی مشق میں پاکستان کی شرکت کا خیرمقدم کیا۔
وزیر خارجہ قریشی نے اس بات پر زور دیا کہ روس اورپاکستان مل کرخطے میں ترقی کے لیے کوششیں شروع کریں، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ طویل مدتی اور کثیر جہتی شراکت قائم کرنا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ مثبت پیشرفتوں کے تناظر میں افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے افغان امن اور مفاہمت کے عمل کے لئے کوششوں میں پاکستان کی مثبت شراکت پر روشنی ڈالی اور افغان زیرقیادت اور افغان ملکیت میں امن عمل کے لئے حمایت کے اعادہ کیا۔
وزیر خارجہ قریشی نے روسی وزیرخارجہ سے مقبوضہ علاقے کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں کے ساتھ ساتھ سنگین انسانی حقوق اور انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے آئی او جے کے میں سنگین صورتحال کو دور کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
وزیر خارجہ قریشی نے وزیر خارجہ لاوروف کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، جسے انہوں نے خوشی خوشی قبول کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ قریبی رابطے میں رہنے اور مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا