شاہ محمود قریشی مولانا سے خوش، آزادی مارچ بارے کیا کہا؟
شاہ محمود قریشی مولانا سے خوش، آزادی مارچ بارے کیا کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دھرنا ختم کرنا جے یوآئی کا اچھا فیصلہ ہے، دھرنا حکومت اور مولانا کے مفاد میں نہیں تھا، دھرنے کی وجہ سے مسئلہ کشمیر پس پشت چلا گیا تھا، ہم نے رکاوٹ ڈالی نہ انہوں نے قانون ہاتھ میں لیا، مولانا کا شاہراہیں بند کرنے کا فیصلہ مناسب نہیں،
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ لیگی قیادت کے رویے سے لگتا ہے نواز شریف وطن واپس نہیں آئیں گے،نوازشریف کو انسانی بنیادوں پرراستہ دیاگیاہے،نواز شریف کی صحت کاتقاضہ ہےانہیں علاج کیلئےباہر جانا چاہیے،نواز شریف ایک کیس میں سزا یافتہ ہیں، جائزہ لینے کے بعد کابینہ نے بیرون ملک جانے کی تجویز دی،نوازشریف کی صحت کیلئے دعاگو ہیں،
سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کے حوالہ سے وزارت داخلہ نے نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے.وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ محمد نواز شریف کو طبی بنیادوں پر بیرون ملک علاج کیلئے ایک مرتبہ 4 ہفتوں کیلئے اجازت دیدی جائے۔
نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ
نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا
نوٹی فیکیشن میں نواز شریف کی بیرون ملک علاج کیلئے جانے کو اینڈیمنٹی بانڈ سے مشروط کیا گیا ہے۔ ضمانتی مچلکے نواز شریف یا شہباز شریف کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ کے پاس جمع کرانے ہونگے۔ نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے لیے 8 ملین برطانوی پاؤنڈز، 25 ملین امریکی ڈالرز اور 1.5 ارب روپے کے ضمانتی بانڈز جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔