شاہ محمود قریشی کی ایرانی صدر سے ملاقات، امن مشن پر آج جائیں گے سعودی عرب

0
50

شاہ محمود قریشی کی ایرانی صدر سے ملاقات، امن مشن پر آج جائیں گے سعودی عرب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر حسن روحانی سے تعمیری اور مثبت بات چیت ہوئی،خطے میں امن و استحکام کےلیے سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے، پاکستانی سرزمین کسی جنگ کےلیے استعمال نہیں ہوگی،

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ایران امریکا کشیدگی،خطے میں دیرپا امن اور دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی۔وزیرخارجہ نے کہا کشیدگی پر قابو کے لیے تحمل ،برداشت،دانشمندی کامظاہرہ کرناہوگا، معاملات کے پر امن حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنانے کی ضرورت ہے، خطے کو کشیدگی سے بچانے اور امن کے لیے سنجیدہ کوششیں کرناہوں گی۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے خطےمیں امن کے لیے عمران خان کےعزم کوسراہتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کی امن کوششوں کی تائیداورخیرمقدم کرتےہیں۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مشہد پہنچے تھے ، جہاں ڈپٹی گورنر جنرل خراسان نے ان کا استقبال کیا ، وزیر خارجہ نے مشہد میں امام رضاعلیہ السلام کے روضہ مبارک پر حاضری دی ، حاضری کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی وفد کے ہمراہ تہران روانہ ہوئے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر خارجہ نے 2روزہ دورہ ایران کیا،دورہ ایران کا مقصد خطے میں امریکاایران کشیدگی کا خاتمہ اوردیرپا امن کا قیام ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی صدر اور ہم منصب سے ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ، خلیج کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےایرانی قیادت کو پاکستانی موقف سے آگاہ کیا پاکستان کشیدگی نہیں چاہتا، پاکستانی سرزمین کسی کےخلاف استعمال نہیں ہو گی،ایرانی قیادت نےکشیدگی میں کمی، دیرپاامن کےلیےوزیراعظم کی کاوشوں کو سراہا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج سعودی عرب کا دورہ کر یں گے،

Leave a reply