خالد مقبول صدیقی کی اپنی کارکردگی کیا ہے؟ فاروق ستار نے اٹھائے سوالات

0
67

خالد مقبول صدیقی کی اپنی کارکردگی کیا ہے؟ فاروق ستار نے اٹھائے سوالات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی نے وزارت سے استعفیٰ دیا ،خالد مقبول صدیقی کو بہت پہلے استعفیٰ دینا چاہیے تھا،خالد مقبول صدیقی کو وزارت لینی ہی نہیں چاہیے تھی ،خالد مقبول صدیقی نے خود کیا کارکردگی دکھائی؟خالد مقبول صدیقی کو تو ایم کیو ایم سے بھی مستعفی ہونا چاہیے،

فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی سمیت کسی نے کراچی والوں کا درد نہیں سمجھا،کراچی میں عوام کے لیے نہیں کسی اور ایجنڈے پر کام ہورہا ہے خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس میں بہت سے سوالات کو نظر انداز کیا،ایم کیو ایم کی ساکھ کو ایک حد تک متاثر کیاگیا،پیپلزپارٹی کے ساتھ ہمارا تجربہ رہا ہے ،ایم کیو ایم نے کراچی میں وہ نہیں کیا جو کرنا چاہیے تھا،بات واضح ہے اپنے اپنے مفادات کے لیے کام ہورہے ہیں

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کراچی کی بحالی و ترقی کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے اجلاس میں ایم کیو ایم نے شرکت کرنے سے معذرت کر لی ہے۔بحالی کراچی کمیٹی کا اجلاس پیر کی صبح  گورنر ہاؤس میں ہوگا جس کی صدارت وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کریں گے،ایم کیوایم پاکستان کے وسیم اختر(میئر کراچی)، فیصل سبزواری اور کنور نویدکراچی بحالی کمیٹی کے رکن ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے احتجاجاً وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا اب کابینہ میں بیٹھنا بے سود ہے تاہم حکومت سے تعاون مسلسل جاری رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان حکومت سے تعاون مسلسل جاری رکھے گی اور حکومت کا حصہ بھی ہوگی، اس کا کراچی کے شہریوں پر اچھا تاثر ہوگا۔

Leave a reply