شاہ محمود قریشی سےکویتی وزیر خارجہ کی ملاقات ، دو طرفہ تعلقات پر ہوئی اہم بات

باغی ٹی وی : شاہ محمود قریشی سےکویتی وزیر خارجہ شیخ احمد نصر ال محمد الصباح کی ملاقات کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی. اس کے علاوہ مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال، کیا گیا .جمہوریت اورپارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرتے ہیں.

کویت کے وزیر خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد نصر ال محمد الصباح وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ پہنچے ہیں۔ کویتی وزیر خارجہ کی وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ آمد پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا ہے۔کویتی وزیر خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد نصر ال محمد الصباح ، وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔

اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

کویتی وزارت خارجہ ،وزارت صحت، وزارت داخلہ اور وزارت صنعت و تجارت کے اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک وفد بھی کویتی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہے۔

کویتی وزیر خارجہ نے وزارتِ خارجہ کے سبزہ زار میں یادگاری پودا بھی لگایا ہے۔

Shares: