شاہ محمود قریشی خیر وعافیت سے ، تیزی سے صحت یاب ہو رہے ، افوہوں کی شدید مزمت کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

0
38

شاہ محمود قریشی خیر وعافیت سے ، تیزی سے صحت یاب ہو رہے ، افوہوں کی شدید مزمت کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ٹویٹ‌کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم شاہ محود قریشی کی صحت کے متعلق افواہوں کی سختی سے مزمت کرتے ہیں، سازشی عناصر کی طرف سے پھیلائی جانے والی افوہوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے . اللہ کے فضل و کرم سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی تیزی سے صحت یا ب ہو رہے ہیں. ان کے لیے پاکستان اور بیرون ملک سے کی جانے والی دعاؤں پر بہت شکر گزارہیں.

واضح‌رہے کہ بھارت گھٹیا حرکتوں‌پراترآیا،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کیخلاف بھارتی لابی نےسازش شروع کردی، اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف بھارتی لابی نے سازش کرتے ہوئے وکی پیڈیا اور سوشل میڈیا پر ان سے متعلق غلط خبریں پھیلادیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وکی پیڈیا پر میرے پیج کی پروفائل کو تبدیل کیا گیا ہے، میرے احباب اور فیملی کو پریشان کیا گیا۔

بھارت گھٹیا حرکتوں‌پراترآیا :وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کیخلاف بھارتی لابی نے سازش شروع کردی

Leave a reply