شاہراہ قراقرم پر سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ جس میں پانچ خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ سولہ افراد زخمی ہوگئے ہیں، اطلاعات کے مطابق گلگت میں شاہراہ قراقرم پر سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں.
تفصیلات کے مطابق کوسٹر میں سوار سیاح اسلام آباد سے گلگت کی طرف آرہے تھے کہ ضلع دیامر کی حدود میں تھلیچی کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے کوسٹر کھائی میں جاگری۔ریسکیو 1122 حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 31 سیاحوں کو لے کر راولپنڈی ، اسلام آباد سے گلگت جانے والی کوسٹر شاہراہ قراقرم پر کھائی میں جا گری ۔ لاشوں اور زخمیوں کو سٹی ہسپتال گلگت منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
شاہراہ قراقرم؛ سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ 6 افراد جانبحق
بیوی کے ساتھ کیسے پیش آیا جائے بیٹے کو بتاتی رہتی ہوں غزل صدیق
سلمان خان نےفالج کے بعد میرے اسپتال کے بل ادا کیے، اورکسی جگہ اس کی تشہیر بھی نہیں کی،راہول رائے
معیشت مضبوط ہوگی تو قرض سے نجات ملے گی۔ وزیراعظم
فضائی میدان میں 3 عرب ممالک 20 طاقتور ترین ملکوں میں شامل
9 خصوصی اقتصادی زونز پر کام جاری. احسن اقبال
امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جبکہ ضروری کارروائی کے بعد میتوں کو آبائی علاقوں کی جانب منتقل کیا جائے گا۔ تاہم یاد رہے کہ اس سے قبل وادی نیلم میں بھی وادی نیلم میں کیسریاں کے مقام پر سیاحوں سے بھری کوسٹر حادثے سے بال بال بچ گئی۔ کوسٹر کا بڑا حصہ سڑک سے نیچے لٹک گیا تاہم خوش قسمتی سے سیاح مکمل محفوظ رہے۔