شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا جب سے ٹیزر ریلیز ہوا ہے یہ تنازعات میں ہی گھری ہوئی نظر آتی ہے. حال ہی میں فلم کا گانا بے شرم رنگ جو کہ دیپیکا پڈوکون پر فلمایا گیا ہے ریلیز کیا گیا ہے گانے کے مناظر بولڈ ہونے کی وجہ سے اس پر خاصی تنقید کی جا رہی ہے ، دیپیکا اس میں مختصر لباس میں نظر آرہی ہیں. سوشل میڈیا صارفین بھی جہاں تنقید کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں وہیں بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے وزیر داخلہ نے ’پٹھان‘ کا نیا گانا سامنے آنے کے بعد اس میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے کپڑوں پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ صرف فلم کا نام تبدیل

کیا جائے بلکہ اس میں پہنے گئے کپڑوں کو بھی ٹھیک کریں اور گانے کے کچھ مناظر کو بھی تبدیل کیا جائے. مدھیا پردیش کے وزیر داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہم مدھیا پردیش میں فلم کی ریلیز کے بارے میں سوچیں گے. یاد رہے کہ فلم پٹھان اگلے برس ریلیز ہونے جا رہی ہے لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ مدھیا پردیش کے وزیر کے اعتراضات کے بعد شاہ رخ خان اور ان کی ٹیم ان اعتراضات سے نمٹنے کے لئے کیا حکمت عملی اپناتے ہیں.

Shares: