بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ایک ہزار کروڑ کا بزنس کر چکی ہے اور مسلسل بزنس جاری ہے. فلم پٹھان کی کامیابی کو مختلف طریقوں سے منایا جا رہا ہے. شاہ رخ خان کی فلم نے ٹھیک اس وقت ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے جب شاہ رخ خان کے لئے ایک ہٹ فلم ضروری تھی اور بالی وڈ فلمیں بزنس نہیں کررہی تھیں اور بائیکاٹ ٹرینڈ کا شکار ہو رہی تھیں. فلم پٹھان نے شاہ رخ خان کے کیرئیر کو اس سٹیج پر ایک نیا موڑ دیا ہے. لہذا شاہ رخ
خان خوشی سے پھولے نہیں سما رہے. انہوں نے اپنی فلم کی کامیابی کا جشن انوکھے طریقے سے منایا ہے اور خود کو ایک لگثری گاڑی تحفے میں دی ہے. جی ہاں شاہ رخ خان نے خود کو رولز رائس کا تحفہ دیا ہے اور شاہ رخ خآن اس گاڑی کو ممبئی کی سڑکوں پر چلاتے ہوئے نظر آرہے ہیں. یاد رہے کہ پٹھان میں شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار دیپیکا پڈوکون نے ادا کیا ہے اور جان ابراہم کافی برس کے بعد بڑی سکرین پر نظر آئے ہیں . اس فلم کا میوزک لوگوں کے سر چڑھ کر بول رہا ہے. فلم تا حال ریکارڈ توڑ بزنس کررہی ہے.