بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان پوری دنیا میں بڑی تعداد میںمداح رکھتے ہیں . ہر سال ان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے مداح ان کے گھر ان کی ایک جھلک دیکھنے کےلئے جمع ہوتے ہیں. حال ہی میں ان کے مداحوں نے دیکھا ہے کہ ان کے گھر کے باہر کی تختی تبدیل کر دی گئی ہے. گھر کے مرکزی دروازے پر نئی اور شاندار نیم پلیٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ مداح اس تختی کے ساتھ تصاویر لیکر سوشل میڈیا پر لگا رہے ہیں. تاہم اب گوری خان نے مرکزی دروازے پر منّت کے نام کی تختی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور اس نئے ڈیزائن کی تختی کی اہمیت کو بھی بیان کیا ہے .گوری خان جو کہ ایک انٹیریئر ڈیزائنر ہیں ان کے بارے میں گمان کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے شاید یہ نئی نیم
پلیٹبنائی ہے اس کی ڈیزائننگ انہوں نے خود کی ہے. منت 6 منزلہ حویلی نما گھر ہے جو کہ باندرہ ممبئی میں واقع ہے. یاد رہے کہ 2023 میں شاہ رخ خان تین فلموں میں نظر آرہے ہیں ان میں پٹھان ،. جوان اور ڈنکی شامل ہے. شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ان کی ان تینوں فلموں میں ان کی اداکاری شائقین کو بہت پسند آئیگی. شاہ رخ خان چار سال کے بعد کسی فلم میں نظر آرہے ہیں ان کے مداح ان کی فلموں کی ریلیز کے لئے شدت سے انتظار کررہے ہیں.