بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا جب سے گانا ریلیز کیا گیا ہے تب سے شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون ہیں مشکل میں. لیکن لگتا ہے کہ کنگ خان نے اس تنقید کو سر پہ سوار نہیں کیا اس لئے انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ ٹویٹر پر ایک چھوٹا سا سوال و جواب کا سیشن رکھا. شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دئیے انہوں نے کہا کہ آپ سب میری فلم پٹھان ضرو دیکھنے آئیں. انہوں نے ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے بچے میرے لئے سب کچھ ہیں میں ان سے بہت محبت کرتا ہوں. اور ایک اور مداح کےسوال کے جواب میں
انہوں نے کہا کہ آپ کی شادی پٹھان کی ریلیز کے دن ہے تو شادی کے بعد فلم دیکھ لیجیے گا. شاہ رخ خان نے اس سیشن میں اپنے مداحوں کو قائل کرنے کی کوش کی کہ ان کی فلم پٹھان ایکشن مووی ضرور ہے لیکن مکمل طور پر وطن سے محبت کے جذبے سے بھری ہوئی ہے. شاہ رخ خان سوال و جواب کے اس سیشن میں مکمل طور پر مطمئن نظر آئے اور ایک پل کو بھی نہیں لگا کہ وہ بائیکاٹ ٹرینڈ سے پریشان ہیں یا ان کی فلم کے نام اور گانے میں پہنے گئے لباس پر ہونے والی تنقید سے پریشان ہیں.