بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان جو کہ فلم پرڈیوسر ، فیشن ڈیزائنرز بھی ہیں وہ بالی وڈ سٹارز کی طرح ہی مقبولیت رکھتی ہیں، حال ہی میں وہ کافی ود کرن میں مہیپ کپور اور بھاونا پانڈے کے ساتھ نظر آئیں۔ اس انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں گوری خان نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے بچوں ، آریان ، سہانا اور ابراہیم نے اپنے باپ کی کچھ بری عادات نہیں اپنائیں جیسا کہ وقت کی پابندی نہ کرنا وغیرہ. انہوں نے مزید کہا کہ میرا بیٹا ابراہیم ہمارے خاندان میں سب سے زیادہ کھانے کا شوقین ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ ابراہیم میرا سب سے چھوٹا

بیٹا ہے اور کھانا زیادہ کھانے کی عادت کی وجہ سے اسکا وزن زیادہ ہوتا جا رہا ہے اور ہمیں اب اس حوالے سے اسکا خیال رکھنے کی ضرورت ہے. گوری نے اپنے پسندیدہ کھانے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے چنا بٹورا، پائو بھجی، چاٹ بہت پسند ہے۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ مجھے ہر چیز پسند ہے بس اچھی بنی ہونی چاہیے. یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور گوری خان کی بیٹی سہانا بہت جلد ذویا اختر کی فلم سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں جبکہ ان کا بیٹا آریان خان فلم میکر بننے کی خواہش رکھتا ہے.

Shares: