شاہ رخ خان بالی وڈ کے سب سے مشہور اداکاروں میں سے ایک ہیں، انہوں نے اپنے کام کے زریعے لوگوں کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنائی ہے ۔ 1992 میں ریلیز ہونے والی ان کی پہلی فلم دیوانہ سے لے کر 2018 میں زیرو تک ان کی مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہی ہوا ہے۔ زیرو جس میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی تھیں کے بعد اداکار نے وقفہ لیا اور اب وہ واپسی کے لیے بڑی سکرین کے لئے تیار ہیں۔ 2023 میں، شاہ رخ خان ایک یا دو نہیں بلکہ تین ریلیز کے ساتھ باکس آفس پر راج کرنے کے لیے تیار ہیں۔ان کی سالگرہ کے موقع پر ہم دیکھتے ہیں کہ شاہ رخ خان کن کن فلموں میں نظر آئیں گے. پٹھان ایکشن تھرلر فلم ہے جسے سدھارتھ آنند نے لکھا اور ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم میں شاہ رخ خان مبینہ طور پر را ایجنٹ کا کردار ادا کر
رہے ہیں اور ان کے کردار کا نام فیروز پٹھان ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر فلم سے متعلق کئی تصاویر شیئر کیں۔ حال ہی میں، انہوں نے ایک شرٹ لیس تصویر شیئر کی جس نے ان کے مداحوں نے بہت پسند کیا۔ واضح رہے کہ یہ فلم 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہونے والی ہے۔ اوم شانتی اوم اور چنئی ایکسپریس کے بعد دیپیکا کے ساتھ یہ ان کی یہ تیسری فلم ہو گی. ان کی فلم جوان کو تامل فلمساز ایٹلی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ نینتھارااس فلم سے بالی وڈ میں ڈیبیو کر رہی ہیں۔ فلم میں تامل سپر اسٹار تھلاپتی وجے خصوصی کردار ادا کر رہے ہیں۔ شاہ رخ خان کی فلم میں نیشنل ایوارڈ یافتہ وجے سیتھوپتی بھی نظر آئیں گے . جوان 2 جون 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔فلم ڈنکی کا بھی بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے. یہ فلم 22 دسمبر 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے ڈنکی میں وکی کوشل اہم کردار ادا کر رہے ہیں. جس کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ ڈنکی دسمبر 2023 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔اس کے علاوہ شاہ رخ خان فلم اسٹار ڈم اور ریل اور اصلی میں بھی نظر آئیں گے .








