بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کی عکس بندی کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں-

باغی ٹی وی :سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی آنے والی اس فلم کی شوٹنگ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی میں جاری ہر سڑکوں پر ہونے والے ایکشن سینز کی عکس بندی کی سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کی جانب سے شیئر کی گئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ان ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان جیسے دکھنے والے اسٹنٹ مین ایک ٹرک پر سوار فائٹ میں مصروف ہیں جبکہ ایک اور ویڈیو میں فلم کا عملہ بھی دکھائی دے رہا ہے۔

فلم میں تیز رفتار کار اور اس کی دوسری کاروں کو ٹکر کی شوٹنگ کا فضائی منظر بھی سوشل میڈیا پر شیئر ہوا۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی نئی آنے والئ فلم ’پٹھان‘ کے ہدایتکار سدھارتھ آنند ہیں فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

Shares: