شاہ رخ خان کو دیکھ کر اداکاری شروع کی فہد مصطفی

ورسٹائل اداکار فہد مصطفی کہتے ہیں کہ انہوں نے اداکاری شاہ ر خ خان کو دیکھ کر شروع کی. شاہ رخ خان ایک بڑے اداکار ہیں اور ہم بچپن سے ان کو دیکھتے آرہے ہیں ہم سب کی خواہش رہی ہے کہ ان جیسا کام کریں اور جو انہوں نے کام کیا ہے اس کا ہم ایک فیصد بھی کر لیں تو بڑی بات ہوگی. فہد مصطفی نے مزید کہا کہ میں نے تو اداکاری ہی ان کو دیکھ کر شروع کی. فہد مصطفی نے مزید کہا کہ کسی کو پسند کرنا اچھی بات ہوتی ہے لیکن اپنے انداز سےکام کرنا اس سے بھی زیادہ اچھی بات ہوتی ہے شاہ رخ خان شاہ رخ ہیں اور میں فہد مصطفی ہوں اسلئے مقابلہ نہ کیا کریں نہ ایسا سوال کیا کریں جس سے مقابلے کا تاثر ابھرے. فہد مصطفی نے گزشتہ

روزلاہور میں قائداعظم زندہ باد کی پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے جو فلم بنائی ہے وہ یقینا شائقین کو بہت پنسد آئیگی. ماہرہ خان ایک بہترین اداکارہ ہیں انہوں‌ نے بہت محنت سے کام کیا ہے. میں ان کی صلاحیتوں سے بہت متاثر ہوں. نہایت ہی پروفیشنل اداکارہ ہیں ہم دونوں پہلی بار ایک ساتھ سکرین پر آرہے ہیں اور مزید بھی آپ ہمیں‌ ایک ساتھ دیکھتے ہی رہیں گے.اگر میں‌ یہ کہوں کہ یہ فلم میرے کیرئیر کی بہترین فلم تو بے جا نہ ہوگا. یہ فلم بہت سے حوالوں سے یادگار ہے.یاد رہے کہ فلم قائداعظم زندہ باد عید الاضحی پر ریلیز کی جا رہی ہے اس سلسلے میں فلم کی کاسٹ‌ شہر شہر جا کر فلم کی پرموشن کررہی ہے.

Comments are closed.