بالی وڈ کے کنگ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ریلیز سے قبل تنازعات کی زد میں آ گئی ہے۔ فلم پٹھان کے ریلیز ہونے والے پہلے گانے کو بھی سخت تنقیدکا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس گانے میں دیپکا پڈوکون زعفرانی رنگ کا لباس پہنے ڈانس کرتی نظر آئیں ۔ جس پرہندو انتہا پسند فلم اور فلم کے اداکاروں پر سخت تنقید کررہے ہیں ۔اور وہ اس فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ہندو انتہا پسندوں کے بعد اب مسلمان علماء بھی اس فلم پر تنقید کر ہے ہیں۔مدھیہ پردیش علما بورڈ کے صدر سید انیس علی نے کہا ہے کہ اس فلم نے مسلمانوں کے بھی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔سید انیس علی مزید کہتے ہیں کہ اس فلم کا نام تبدیل کیا جائے۔فلم میں نہ صرف پٹھان

برادری کوبلکہ پوری مسلم کمیونٹی کو بدنا م کیا گیا ہے۔اگر فلم کانام تبدیل نہ کیا تو ہم مدھیہ پردیش میں اس فلم کو ریلیز نہیں ہونے دیں گے اور اس فلم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ یاد رہے کہ فلم کا جو گانا ریلیز کیا گیا ہے اس میں دیپیکا نہایت مختصر لباس میں نظر آرہی ہیں. دیپکا کا مختصر لباس زیادہ تنقید کی زد میں ہے. دیگر حوالوں سے بھی فلم کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ چل رہا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم بائیکاٹ کے ٹرینڈ سے بچ جائیگی گا یا اس کاحال بھی لال سنگھ چڈھا جیسا ہی ہو گا .

Shares: