شاہ رخ خان ہندی سنیما کی دنیا کا ایک جانا مانا نام ہیں، وہ بالی وڈ کے کنگ کہلائے جاتے ہیں انہوں نے فلمی کیرئیر کی شروعات 1992 میں فلم ”دیوانہ” سے کی جس میں ان کے ساتھ رشی کپور اور دویا بھارتی تھے۔ انہوں نے ڈر ، بازیگر ، دل تو پاگل ہے ، دل والے دلہنیا لے جائیں گے ، چک دے انڈیا، انجام، میں ہوں نا، رئیس سمیت کئی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. شاہ رخ خان کا سٹار ڈم واقعتا قابل تحسین ہے . شاہ رخ خان کی پہلے بھی دبئی کے برج خلیفہ پر تصویر لگائی گئی تھی ایک بار پھر شاہ رخ خان دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر جلوہ گر

ہوئےہیں. شاہ رخ خان کے پرستاروں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کے سٹار ڈم کا کوئی مقابلہ نہیں ہے وہ ہمارے پسندیدہ ہیں اور ان جیسا کوئی بھی نہیں ہے. شارہ رخ خان کی تصویر سے برج خلیفہ روشن ہونے کے بعد ان کے پرستاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پسندیدہ فنکار کے حق میں لکھا. مداح شاہ رخ خان کی تصویر برج خلیفہ پر لگنے پر خاصے خوش ہیں. یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان اگلے سال ریلیز ہونے جا رہی ہے اس فلم کی ٹیزر کی تعریف سلمان خان بھی کر چکے ہیں.

Shares: