بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میںاکثر دیکھتا ہوں کہ مرد حضرات لڑکیوں کے ساتھ تو تڑاک کر کے بات کررہے ہوتے ہیں، ٹھیک ہے کسی لڑکی کے ساتھ دوستی ہونا اچھی بات ہے ، فرینکنس ہونا بھی اچھی بات ہے لیکن کسی لڑکی کو سب کے سامنے تُؤ تُو کرکے بات کرنا مجھے اچھا نہیں لگتا. بھئی آپ کی کسی لڑکی کے ساتھ اگر دوستی ہے تو اسکی عزت بھی تو کرو. میں نے ہمیشہ لڑکیوں کی بہت عزت کی ہے ان کو ان کے نام سے پکارا ضرور ہے لیکن ان کو تُو کرکے بات نہیں کی.
انہوں نے کہاکہ عورت کی عزت کرنا مرد کے لئے بہت ضروری اور اہم ہے، ہم سب کو اپنے بیٹوں کو یہ سکھانا چاہیے کہ عورتوں کی عزت کرو گے تو سوسائٹی میں مقام پائو گے. ”میں نے اپنی ماں، بیوی ساس اور بیٹی کو ہمیشہ بہت زیادہ عزت دی ہے.” یاد رہے کہ شاہ رخ خان بالی وڈ کے وہ اداکار ہیں جن کی پوری دنیا میں مداح خواتین پائی جاتی ہیں. لڑکیاں ان کو دیوانہ وار پیار کرتی ہیں اور ان کی ایک جھلک دیکھنے کےلئے ترستی ہیں. شاہ رخ خان اپنے مداحوں کے ساتھ بے حد احترام سے ملتے ہیں.