بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان جو کہ تین دہائیوں سے بالی وڈ پر چھائے ہوئے ہیں، رواں برس ان کی فلم جوان نے کامیابی کے سارے ریکارڈز توڑ دئیے ہیں ، اسکی کامیابی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ شاہ رخ خان سے بڑا بالی وڈ میں شاید ہی کوئی سٹار ہے. اداکار کی اسی برس دوسری فلم جوان ریلیز ہونے جا رہی ہے اس فلم کے پوسٹر نے دھوم مچا رکھی ہے،اس فلم کے حوالے سے اطلاعات یہ ہیں کہ اس کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اسٹریمنگ کے حقوق ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوچکے ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ فلم ہیوی بجٹ سے تیار کی گئی ہے اور رواں سال 7 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔شاہ رخ خان کا اس فلم کے ھوالے سے کہنا ہے کہ یہ فلم بھی پٹھان کی طرح شائقین
کے دل جیت لے گی. یاد رہےکہ فلم کے پوسٹر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ خان نے اپنے سر کو پٹیوں سے باندھ رکھا ہے، پوسٹر سے تو لگ رہا ہے کہ شاید اس فلم میں شاہ رخ خان کوئی نیا تجربہ کرنے جا رہے ہیں اور ان کا کردار بھی یکسر مختلف لگ رہا ہے. دوسری طرف پٹھان کی کامیابی کے بعد شاہ رخ خان تھوڑے نروس ہیں کیونکہ شائقین نے جوان سے بہت امیدیں باندھ لی ہیں .