سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور امریکی صدر جو بائیڈن کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا

0
52

سعودی عرب کے فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی صدر جو بائیڈن کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا-

باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں سعودی عرب میں شہری اہداف کے خلاف ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی کارروائیوں سمیت علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے دونوں رہنماوں نے تعاون مضبوط بنانے اور خطے میں استحکام کے حصول کی ضرورت پر بھی بات چیت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کوملازمین پرترس آگیا:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

شاہ سلمان نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کی فنڈنگ کے انسداد کے سلسلے میں مشترکہ سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانا اور بنائے رکھنا ضروری ہےانہوں نے سعودی سرحدوں کے دفاع اور شہریوں کے تحفظ کے سلسلے میں مملکت کی مدد سے متعلق عہد کی پابندی کو سراہا۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مزید کہا کہ سعودی عرب، ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کے لیے امریکہ کی کوششوں کے ساتھ ہے خطے میں ایران نواز عناصر کی تخریبی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ جدوجہد ضروری ہےمملکت خطے میں کشیدگی پیدا کرنے والے تمام اسباب کے ازالے اور مکالمہ جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

حجاب تنازع: بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کی شدید مذمت

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب یمن میں جامع سیاسی حل تک رسائی کا خواہشمند ہے اور یمنی عوام کی ترقی اور امن و سلامتی کے لیے کوشاں ہے سعودی عرب، یمن کی تعمیر نو اور یمنی عوام کے لیے انسانیت نواز امداد کی فراہمی جاری رکھے گا۔

کنگ سلمان نے تیل منڈیوں کے توازن و استحکام کے تحفظ کی اہمیت سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اوپیک پلس کا تاریخی معاہدہ اہم ہے اور اسے برقرار رکھنا ضروری ہے-

امریکی صدر نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکہ کے سٹراٹیجک تاریخی تعلقات مضبوط ہیں انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان شراکت کے استحکام کو دونوں کے مفادات کے حصول اور خطے نیز عالمی امن واستحکام کے لیے بے حد اہم قرار دیا‘۔

امریکا پاکستان کیساتھ ملکر کالعدم ٹی ٹی پی کوختم کرنے کےلیے حاضرہے:امریکی جنرل کا کانگریس میں اعلان

Leave a reply