جوایران نے بویا اب وہی کاٹ رہا ہے، ایرانی پالیسیوں کا خمیازہ ایرانی عوام کو بھگتنا پڑا، شاہ سلمان

0
29

ریاض :جوایران نے بویا اب وہی کاٹ رہا ہے، ایرانی پالیسیوں کا خمیازہ ایرانی عوام کو بھگتنا پڑا، شاہ سلمان کا ایران اندرونی حالات پر اظہارافسوس، اطلاعات کے مطابق سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شوریٰ کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ ایران سے جنگ نہیں چاہتے لیکن دفاع کےلیے ہر دم آمادہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ ایران اپنے توسیع پسند نظریے کو ترک کردے۔

بچوں کوموبائل سے دوررکھیں،اگرمجبورہوں‌ توپھریہ طریقہ اپنائیں اورخوب پڑھائیں

عرب ذرائع ابلاغ کےمطابق شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ ایرانی حکمران حکمت کا راستہ اختیار کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنی پالیسیوں پر غور کریں گے۔انہوں نے ایران میں جاری حالیہ پرتشدد مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی پالیسیوں کے نتیجے میں اس کی اپنی ہی عوام کو نقصان پہنچا ہے۔

300 میگاواٹ سولر پاور منصوبے :پاکستان نے چینی کمپنی سے عالمی سطح پر کیس جیت لیا

شاہ سلمان نے کہا کہ عالمی برداری ایران کے میزائل اور ایٹمی پروگرام کو روکنے میں کردار ادا کرے، سعودی عرب اپنے دفاع کے لیے انتہائی اقدام اٹھانے میں ایک لمحہ بھی تاخیر نہیں کرے گا۔دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ نے ایران کے ‘فردا’ جوہری پلانٹ سے متعلق امریکی مؤقف کا خیر مقدم کیا ہے۔امریکا نے ایران کی جانب سے جوہری سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے پر ‘فردا’ جوہری پلانٹ پرپابندیوں کو دی گئی چھوٹ 15 دسمبر سے ختم کرنے کے اعلان کیا تھا۔

سعودی عرب نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، 14محقق عالمی فہرست میں شامل

Leave a reply