شاہ سلمان سے امریکی سی آئی اے کی سربراہ کی ملاقات ، کیا ہوئی اہم بات

0
36

شاہ سلمان سے امریکی سی آئی اے کی سربراہ کی ملاقات ، کیا ہوئی اہم بات

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے الریاض میں امریکا کے مرکزی خفیہ ادارے (سی آئی اے)کی ڈائریکٹر جینا ہاسپیل نے ملاقات کی ہے۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور سی آئی اے ہیڈ جینا ہاسپیل نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے لیکن اس کی مزید تفصیل نہیں بتائی ہے۔ ملاقات میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ اور الریاض میں متعیّن امریکی سفیر بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ امریکا کے محکمہ انصاف نے ٹویٹر کے دو سابق ملازمین پر سعودی عرب کی جاسوسی کا الزام عاید کیا ہے۔ان کے خلاف بدھ کو ایک درخواست دائر کی گئی ہے لیکن سعودی عرب نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔عموما ظآہر یہی ہوتا ہے کہ سعودی عرب نے ان کی شکایت کی ہے. اسی طرح خطے میں اہم معاملات بھی بحث کا حصلہ ہیں.

دوسری طرف یمن میں حوثی باغیوں، جنوبی عبوری کونسل اور یمنی حکومت کے درمیان جنگ کا سلسلہ جاری ہے تاہم سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومت اور متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ جنوبی عبوری کونسل کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اگست میں متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں نے حملہ کر کے سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومتی فورسز کو شکست دے کر عدن پر قبضہ کر لیا تھا۔

Leave a reply