شاہد خاقان کو ملی عدالت سے خوشخبری،بھارتی وزیراعظم نے یہ کام کر دیا ،پاکستان کیوں نہیں کر سکتا، عباسی کی کڑی تنقید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم ڈی پی ایس او غیر قانونی تقرری کیس میں سابق وزیراعظم، مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا۔

عدالت نے سابق سیکرٹری پیٹرولیم ارشد مرزا کی بھی راہداری ضمانت منظور کر لی.عدالت نے ملزم کو اس دوران کراچی کی احتساب عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد کے ڈویژن بینچ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی چار ہفتوں کیلئے راہداری ضمانت منظور کی،

شاہد خاقان عباسی کا عدالت میں پیشی کے بعد کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت کی نہ کوئی حکمت عملی ہے اور نہ کوئی پالیسی ہے ہر شہر ہر صوبہ اپنا کام کر رہا ہے بھارت کو دیکھ لیں ان کا وزیراعظم سامنے آیا اور تین ہفتے کیلئے ملک بند کر دیا یہاں ابھی تک لاک ڈاؤن کی کنفیوژن چل رہی ہے

حکومت اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ…..شاہد خاقان عباسی نے کیا کہہ دیا

پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی پر لگایا سنگین الزام، اسد عمر نے دیا جواب

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ تفتان بارڈر پر بد نظمی کے ذمے دار وزیراعظم ہیں بارڈر وفاقی حکومت کنٹرول کرتی ہے حکمت عملی کیا ہے وزیراعظم کچھ اور وزراء کچھ کہتے ہیں کوئی حکمت عملی نہیں اب اللہ خیر کرے کہتے تھے لاک ڈاؤن نہیں کریں گے اسلام آباد میں اس سے بڑا لاک ڈاؤن اور کیا ہوگا،وزیروں کا وہی رویہ ہوتا ہےجووزیراعظم کا ہے،بھارت کو دیکھیں،ان کا وزیراعظم آیا اور3ہفتے کے لیے ملک بند کردیا، آج تک یہاں نہیں پتا کہ کیا کرنا ہے،کورونا وائرس پر حکومت کی نہ کوئی حکمت عملی ہے نہ پالیسی، وزیراعظم اپوزیشن کوبلاکراپنے بیان کےبعدغائب ہوگئے

واضح رہے کہ کراچی کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے تھے۔ عدالت نے سابق سیکرٹری پیٹرولیم ارشد مرزا کے وارنٹ بھی جاری کیے ہیں، نیب نے ایم ڈی پی ایس او غیر قانونی تقرری کیس میں شاہد خاقان عباسی کے خلاف احتساب عدالت کراچی میں نیا ریفرنس دائر کیا ہے.

 

Shares: