شہازشریف اورمریم اپنےاپنےبندوں کوسینٹ میں لانےکےلیےکوشاں:پرویزرشید ن لیگ کےدشمن قرار

اسلام آباد: سینیٹ اںتخابات:شہازشریف اورمریم اپنے اپنے بندوں کوسینٹ میں لانے کے لیے کوشاں:شدید اختلافات سامنے آگئے،اطلاعات کے مطابق اس وقت ن لیگ میں بہت بڑی رشہ کشی جاری ہے اورمیاں شہبازشریف چاہتے ہیں کہ سینیٹ میں ان کے بندے منتخب ہوں‌ جبکہ مریم نواز اپنے چاہنے والوں کو سینیٹ میں لانا چاہتی ہیں‌

دوسری طرف یہ مشورے بھی دیئے جارہے ہیں کہ پرویزرشید کے مشوروں اورمداخلت کی وجہ سے ن لیگ تباہ ہوگئی ہےلٰہذا اب پرویزرشید سے جان چھڑائی جائے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مریم نواز نے یہ مشورہ مسترد کردیا ہے

اسی حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کر دیا کہ مسلم لیگ ن میں ایک سوچ یہ ہے کہ ہمارے سینیٹ کا فیصلہ وہ کر رہے ہیں جنہیں خود عدالت سے سزا ہو چکی ہے اور وہ خود بیرون ملک سے باہر ہے۔ اور ہم میں سے وہ بندے شامل نہیں کر رہے۔

معروف صحافی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف اور مریم نواز میں اس بات کا اختلاف ہے کہ مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ میرے بندوں کو منتخب کیا جائے اور شہباز شریف کہہ رہے ہیں کہ میرے بندوں کو منتخب کیا جائے۔

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ پرویز رشید کے بارے میں میں خبر دیتا ہوں کہ مسلم لیگ ن کے اہم ترین حلقوں نے مریم نواز کو مشورہ دیا ہے کہ آپ پرویز رشید سے گریز کریں کیونکہ پرویز رشید مسل لیگ ن کی سیاست کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی سیاست کو پرویز رشید کو خطرہ ہے، اگر ان کو سینیٹ الیکشن میں کھڑا کرتے ہیں تو مسلم لیگ ن کے بہت سارے ووٹس وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار توڑ کر لے جائیں گے۔

Comments are closed.