لاہور:شہبازشریف اورحمزہ شہبازکووالدہ محترمہ کے جنازے اورتدفین میں شرکت کے لیے رہا کیا جائے گا،فیصلہ ہوگیا،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کی والدہ محترمہ ، میاں حمزہ شہبازشریف اورمریم نواز کی دادی جان قضائے الٰہی سے وفات پاگئی ہیں ،
باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق غم کی اس گھڑی میں حکومت کی طرف سے شریف خاندان کے لیے تمام ترہمدردیوں کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اعلیٰ سطح پرہونے والی مشاورت میں اس بات کا فیصلہ ہوگیا ہے کہ شہبازشریف اورحمزہ شہبازکووالدہ محترمہ کی نماز جنازہ میں شرکت اورپھرتدفین کے لیے رہا کیا جائے گا
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکومت اس سلسلے میں 3 سے 7 دن تک کے لیے رہا کرنے پرسوچ رہی ہے، ادھرذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے پنجاب حکومت کوہدایات جاری ہوچکی ہیں کہ محترمہ بیگم شمیم اخترکی وفات پرخاندان کوتمام ترسہولیات اورتعاون فراہم کیا جائے
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں عمران خان نے واضح طورکہہ دیا ہے کہ اس دوران ہرقسم کی سیاسی نقطہ چینی نہ کی جائے ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وزیراعظم عمران خان بہت جلد اپوزیشن لیڈرمیاں شہبازشریف سے ان کی والدہ کی وفات پراظہارافسوس بھی کریںگے