وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کے اظہار پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ "میں اپنے بھائی رجب طیب اردوان کا پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی اور حمایت پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔”وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو ترکیہ کے ساتھ اپنے تاریخی، دیرینہ اور گہرے تعلقات پر فخر ہے۔ دونوں ممالک نے ہر آزمائش اور مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، اور یہ تعلق وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے قیام اور فروغ کے لیے ترک صدر کی کوششیں لائقِ تحسین ہیں۔ "ہم ان کی پرخلوص کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،” وزیراعظم نے کہا۔شہباز شریف نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوستی اور تعاون کا یہ رشتہ مستقبل میں مزید مضبوط ہوگا۔ "ہم اپنے عوام اور ممالک کے لیے ایک بہتر، پرامن اور روشن مستقبل کی جانب مل کر پیش قدمی کر رہے ہیں،” انہوں نے کہا۔

حج سیزن،حرمِ میں غلافِ کعبہ کا نچلا حصہ حسبِ روایت بلند کر دیا گیا

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ بجٹ پر آن لائن مذاکرات کا آغاز

برطانیہ میں اسرائیل کو ایف-35 طیاروں کے پرزے دینے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج

پاکستان کا جوابی وار،اسلام آباد میں تعینات بھارتی سفارتی اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

Shares: