مزید دیکھیں

مقبول

آئی ایم ایف کا پاکستان کو قرض کی فراہمی کا عندیہ

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان...

روزگار کے مواقع، سندھ حکومت کا جاب پورٹل کا افتتاح

سندھ حکومت نے شہریوں کو روزگار کے مواقع دینے...

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر منشیات کیس میں قصور وار قرار

آسٹریلوی سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ میک گل کو نیو...

26 نومبر احتجاج، بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر...

ماسکو پر یوکرین کا اب تک کا سب سےبڑا ڈرون حملہ

ماسکو: یوکرین نے منگل کی صبح روسی دارالحکومت ماسکو...

شہباز گل کے بعد عمران خان بھی گرفتار ہوں گے، محسن شاہنوازرانجھا

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے بعد عمران خان بھی گرفتار ہوں گے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ‘کیپیٹل ٹاک’ میں اینکر پرسن اور سینئر صحافی حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کئی غیر قانونی کام کیےہیں ، وہ گرفتارتو ہوں گے، جیسے نواز شریف گرفتار ہوئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ اسی عدالتی فیصلے کی روشنی میں عمران خان بھی گرفتارہوں گے، انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی نااہلی کا ریفرنس بھی ہم نے الیکشن کمیشن میں دائرکیا ہوا ہے۔

محسن شاہنواز رانجھا نے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ کو بھی آڑھے ہاتھوں لیا کہتے ہیں کہ مونس الٰہی نے پنجاب پولیس اسلام آباد بھیجنےکی بات اپنے قد سے بڑی کی ہے۔

محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ کہ شہباز گل کابیان سنا، بنیادی طور پر وہ بغاوت پر اکسا رہے ہیں۔ جبکہ پروگرام میں اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شعیب شاہین نے شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کی۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل کو جس طرح گرفتار کیا گیا ایسا فسطائی حکومت ہی کرسکتی ہے، خلاف قانون اقدامات سے معاشی عدم استحکام اور جمہوریت کو نقصان ہوگا۔