سابق وزیراعظم نواز شریف سے ان کے اہلخانہ نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف سے شہباز شریف، ان کی والدہ ، نواز شریف کے داماد کیپٹن ر صفدر، اور ڈاکٹر عدنان نے ملاقات کی ہے،ملاقات کوٹ لکھپت جیل میں دو گھنٹے تک جاری رہی، نواز شریف نے کھانا بھی اہلخانہ کے ساتھ ملکر کھایا .
حمزہ شہباز کی نواز شریف سے ملنے کی خواہش،جیل حکام نے کیا جواب دیا؟
شہباز شریف نے ملاقات میں آزادی مارچ کے حوالہ سے مشاورت کی، شہباز شریف نے نواز شریف سے پارٹی اجلاس کے حوالہ سے بھی مشاورت کی جو 30 ستمبر کو لاہور میں ہونا ہے،
نواز شریف تین دن میں جیل سے باہر آ سکتے ہیں، خبر نے پاکستانی سیاست میں ہلچل مچا دی
نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی
نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پرسماعت ملتوی
نواز شریف نے پارٹی اجلاس کے حوالہ سے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ متفقہ طور پر کرنا ہے، اگر کسی کو کسی بات پر اختلاف ہو تو اسکو ختم کرنا ہے، اتفاق رائے سے فیصلے نہ ہوئے تو پارٹی تقسیم ہو گی جو اب کسی صورت قبول نہیں.
جیل حکام نواز شریف پر مہربان،خالص دودھ، گھی، روانہ ڈینگی سپرے
نواز شریف نے ہدایت کی زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے، وزیراعظم آزاد کشمیر زلزلہ متاثرین کے ہاں ڈیرہ ڈال لیں، زلزلہ قدرتی آفت ہے، متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، حکومت نے نواز شریف کا اے سی بند کر دیا ہے اور تمام سہولیات واپس لے لی ہیں، نواز شریف سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے